چارسدہ میں پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا اظہارِ افسوس

عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، سینیٹر روبینہ خالد اسلام آ

چارسدہ میں پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی  سینیٹر روبینہ خالد کا اظہارِ افسوس

عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (الفجر آن لائن) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے چارسدہ کے علاقے تنگی میں پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیس اہلکار اور ان کے والد کی شہادت پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہے۔ عوام کے تحفظ اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔

خبر شیئر کریں: