وزیراعلیٰ بلوچستان کی چمن حادثے میں زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کے علاج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

میر سرفراز بگٹی کا اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کوئٹہ (الفجر آن لائن) وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی چمن حادثے میں زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کے علاج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

میر سرفراز بگٹی کا اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

کوئٹہ (الفجر آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن میں حادثے کا شکار ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل اور ان کے شوہر کے علاج کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر چمن آئیڈا گل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور حادثے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے شوہر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

میر سرفراز بگٹی نے دونوں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

https://youtube.com/shorts/NfiUnf11MjM?feature=share

خبر شیئر کریں: